گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب حلف برداری
اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل احمد خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور نے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور سے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔
تمہاری زلف میں آئی تو حسن کہلائی.
موروثی سیاست دوسروں کیلیے ناجائز مگر کپتان کے کھلاڑیوں کیلیے جائز.
علی امین گنڈاپور وفاق اور بھائی فیصل امین گنڈاپور صوبے میں وزیر بن گئے.. اب موروثی سیاست کا شور مچے گا.نہ نظریات کیلیے شخصیات کوقربان کیا جائے گا…یہ ہے حسن پی ٹی آئی کی سیاست کا pic.twitter.com/gWO6yv713y— tariq afaq (@tariqafaq) April 12, 2021
حلف برداری تقریب میں صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔