افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو تیز تر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی رابطوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے

افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو تیز تر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی رابطوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے یہ بات یئرمین ریجنل ٹریڈ پروموشنل کمیٹی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خورشید برلاس نے ایران میں سیرالیون کے سفیر ایلی بدرا کمارا اور ملی کے سفیر ڈیانگینا ڈٹ ییا ڈوکور ے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کاروباری اور سفارتی برادریوں کے مابین پُل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 کی افریقہ کے سفیروں کانفرنس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ے ذریعے شروع کردہ اینگی افریقہ اقدام کے ذریعے ظاہر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں