106

تحریک لنیک کے سربراہ حافط سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف اٹک اسلام آباد لاہور میر پور کراچی میں احتجاج دھرنے

اٹک۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی لاہور میں گرفتاری۔

اٹک۔حافظ سعد حسین رضوی کو جنازہ میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

اٹک۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان نے سیاسی و تاجر رہنما رانا اختر کی نمازہ جنازہ پڑھانا تھی۔

اٹک۔حافظ سعد حسین رضوی کو وحدت روڈ پر جاتے ہوئے سکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اٹک۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان کی گرفتاری کے خلاف کراچی سے پشاور جانے والا پل بلاک اور دھرنا۔

اٹک۔ ضلع کچہری اور پولیس لائنز کے قریب ریلوے پل پر تحریک لبیک کے درجنوں کارکنان دھرنا میں موجود۔

اٹک۔ دھرنا اور روڑ بلاک کی سربراہی سابق امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی انجنئیر حفیظ اللہ علوی اور عمر ارشد ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

اٹک۔ کارکنان کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج۔

اٹک۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرگرم کارکنان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا۔

اٹک۔ مرکزی نائب صدر اؤل اے ٹی ائی پاکستان ڈاکٹر ضیاء نورانی کے آفس و رہائش پر گرفتاری کے لیے چھاپے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں