95

حکومت پنجاب نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا

*حکومت پنجاب نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا*

اداکارہ میرا، جنکا اصل نام ارتضی زیب ہے، حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ’ ڈیفینس‘ میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمہ داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فن کاروں میں شامل کیا جائے۔

ارتضی زیب(میرا) کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اوراب انہیں حکومت کی جانب سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں