99

کراچی میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک جاں بحق

کراچی میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

کراچی:کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 4 سے7 سال کے درمیان ہیں جب ماں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نجی اسپتال کے مطابق تینوں بچے مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے، جاں بحق بچوں کے نام زیدان،ارشان اور ایشال ہیں، زہریلی چیز کھانےسے تینوں بچے ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے رشتہ دار کا کہنا ہے خاتون نے مچھر مار دوا چھڑکی تھی جس کے باعث بچوں کی حالت خراب ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کے رشتہ دار کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں