عراق کی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال
وزیر خارجہ نے عراقی انڈر سیکرٹری کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا
پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
ہزاروں پاکستانی، ہر سال عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان، عراق کی خود مختاری، سیاسی یگانگت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان اور عراق کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
رواں سال، نویں پاکستان – عراق جوائنٹ منسٹیریل کمیشن اجلاس کے انعقاد کے متمنی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا
دوران ملاقات دو طرفہ تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا
عراقی انڈر سیکرٹری نے، عراقی حکومت کی جانب سے، کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کے تین جہاز بھجوانے پر حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا