120

فلم سٹار میرا کو امریکی ڈاکٹر نے دماغی امراض کے ہسپتال میں زبردستی داخل کروادیا

*پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کو امریکا میں پاگل قرار دے دیا گیا*

ذارئع کے مطابق اداکارہ میرا جو امریکا میں موجود ہیں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئیں، میرا کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی۔

دوسری جانب اداکارہ کی والدہ بیگم شفقت زہرا بخاری نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ 5 اپریل کو میری بیٹی میرا سے بات ہوئی جس میں میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کر دیا ہے، میں نے بڑا شور ڈالا کہ میں پاگل نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ کا ٹیسٹ لیں گے۔

شفقت بیگم نے کہا کہ جب میری میرا سے بات ہوئی اس وقت امریکا میں رات اور یہاں پر دن کا ٹائم تھا، اس وقت سے لے کر میری اب تک میرا سے بات نہیں ہو سکی ہے، میرا سے رابطہ کرنے کے لئے مسلسل فون کر رہی ہوں لیکن نمبر نہیں مل رہا نہ ہی وہاں سے فون آیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں میری مدد کریں اور میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔

گزشتہ روز فلم سٹار میرا جب ویکسینیشن/Covid-test کروانے مقامی ویکسینیشن سنٹر گئیں، اس دوران متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے ان سے چند سوالات پوچھے گئے، جو دوران ویکسینیشن پوچھے جاتے ہیں، مگر متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے میڈیکل کی زبان میں سوالات پوچھے جانے اور اداکارہ میرا صاحبہ کی جانب سے، ان سوالات کے جوابات کو مدنظر رکھتے ہوئے، فوری طور پر انہیں مقامی دماغی امراض ڈائگنوزک سنٹر بھجوا دیا گیا، جوکہ مقامی طبی قوانین کے مطابق روٹین کی پریکٹس ہے، مگر *یہ امر قابل تنقید ہے کہ جس قسم کے میڈیکل سوالات اداراہ میرا سے پوچھے گئے، وہ ہر عام شہری بھی جواب نہیں دے سکتا کیونکہ طبی سوالات کو اگر طبی زبان میں پوچھا جائے، تو ایسے سوالات کا جواب صرف وہی دے سکتا ہے، جسے طبی زبان سے متعلق آشنائی ہو*
ذرائع نے پاکستانی قونصل خانہ سے مدد کی درخواست کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سے متعلق حکومت امریکہ سے سخت ردعمل رپورٹ کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں