102

چئیر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر پر مقدمہ درج ہونے پر شدید اختجاج اٹک کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم نہ کرکے سنگین خلاف ورزی کی ہے سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین

سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین نے چئیر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر پر مقدمہ درج ہونے پر شدید اختجاج کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم نہ کرکے سنگین خلاف ورزی کی ہے، فوری طور پر مقدمہ خارج کر کے ایمان طاہر کو چئیر پرسن ضلع کونسل اٹک کا چارج دیا جائے۔ چوہدری شفاعت حسین نے مذید کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا بیوروکریسی نہیں چاہتی کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں ، حقیقی جمہوریت میں اختیارات ہمیشہ بلدیات کے پاس ہوتے ہیں گراس روٹ لیول پر جمہوریت کی منتقلی ہی عوامی فلاح و بہبود کی ضمانت ہے۔ چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی بلدیاتی اداروں کو معطل کر کے غیر آئینی کام کیا تھا اب ان کو چارج نہ دیکر توہین عدالت کی جا رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور بلدیاتی اداروں کو اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے دیں ۔ چوہدری شفاعت حسین نے پنجاب حکومت اور اٹک انتظامیہ کو کہا کہ فوری ایمان طاہر پر درج مقدمہ فوری ختم کرے اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق اٹک عوام کی خدمت کرنے دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں