98

آج سے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے۔کاشف مرزا نے بتایا 8 اپریل کواسلام آباد لانگ مارچ ہر صورت ہوگا

۔اسلام آباد لانگ مارچ ۔
آج سے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے۔کاشف مرزا نے بتایا 8 اپریل کواسلام آباد لانگ مارچ ہر صورت ہوگا! آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن اور نیشنل سولُ سوسائیٹی کا 7.5کروڑطلباکےآئینی تعلیمی حقوق کیلئے“تعلیم بحالی مارچ” آج سے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے۔ 5 اپریل کو پشاور ،لاہور،کراچی اورکوئٹہ، 6اپریل کو اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد،کشمیر اور گلگت میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہونگے۔
7 اپریل کی رات سندھ،بلوچستان،گلگت سے قافلےاسلام آبادروانہ ہو نگے

پنجاب،KPاورکشمیرسے قافلے 8اپریل کواسلام آباد روانہ ہو نگے۔

تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کرانا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔

حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے،تعلیمی بندش آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم، امتیازی وغیر قانونی ہے۔

طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔

وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اورتعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں