جدہ/خالد نواز چیمہ/ سعودی عرب میں پاکستان کے سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی صحافیوں اور سیاسی افراد شریک ہوئے اور ملکی صورتحال سمیت صحافتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سنئیر صحافی محمد خالد نواز چیمہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں پاکستان کے سنئیر صحافیوں روزنامہ پریس کانفرنس چیف ایڈیٹر محمد عمر بٹ اور اویس خوشنودعلی خاں نے شرکت کی جبکہ جدہ میں مقیم دیگر پاکستانی صحافیوں اور سیاسی ارکان نے شرکت کی اس موقعہ پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صحافتی امور بھی زیر بحث آئے اس موقعہ پر روز نامہ پریس کانفرنس کے چیف ایڈیٹر محمد عمر بٹ اور اویس خوشنودعلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود صحافی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ مراسم فروغ پا رہے ہیں اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں عشائیے کے شرکاء نے پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بحثیت پاکستانی ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں عشائیے میں سنئیر صحافی چیرمین امیر محمد خان،جاوید راہو،محمد عدیل،اسد اکرم،راجہ شعیب جبکہ سیاسی شخصیات میں سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نائب صدر مسلم لیگ جدہ بشارت علی ،عرفان سدرہ مکہ مکرمہ سےارسلان سنی ،ہاشم علی کھوکھر معروف بزنس مین ڈائریکٹر آپریشن ،محمد انیس سمیت دیگر شریک تھے