کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پرتحریک انصاف کے پانچ چیئرمین اوروائس چیئرمین کوحراست میں لے لیاگیا،

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پرتحریک انصاف کے پانچ چیئرمین اوروائس چیئرمین کوحراست میں لے لیاگیا،پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہرنے الزام لگایا ہے کہ پولیس اپنا کام کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی

صدر ٹاون کی یوسی 4 سے پی ٹی آئی کے نو منتخب وائس چیئرمین عبد الرحمان کو حلف لینے کے بعد گرفتارکیاگیا،پولیس حکام کا کہناہے کہ وائس چیئرمین نومئی کے پرتشدد واقعات میں مطلوب ہے،پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق چنیسر ٹاؤن یوسی 5 سے منتخب ہونے والے چیئرمین شاہد انصاری اور وائس چیئرمین راؤ وسیم کو حلف لینے سے پہلے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ ضلع جنوبی صدر ٹاؤن یوسی چھ کےوسیم شیرازی کو حلف برداری کے بعد اوریوسی آٹھ کے چیئرمین سلمان خان کوفرارہوتے وقت پولیس نے حراست میں لے کرتحویل میں لے لیاضلع جنوبی سے حلف اٹھانے والے وائس چیئرمین عبدالرحمان آفریدی کوبھی پولیس نےحراست میں لےکرتھانے منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں