سانگھڑ
انڈیا باڈر کے قریب اچھڑو تھر کے ایک گاوں میں گھروں کو لگنے والی آگ سے ایک ہی گھر کے قریب بچے جلس گے جن میں سے دو لڑکے اور لڑکیاں موقع پر ہی فوت ہو گے جبکہ دو کو نازک حالت میں کراچی روانہ کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سانگھڑ 160 کلو میٹر دور ریگستانی علاقے اچھڑو تھر میں گھر کو لگنے والی آگ سے 8 سالہ آصغر علی 6 سالہ انور 4 سالہ مریم 2 سالہ سلطانہ راجڑ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ بچوں کا والد بچل راجڑ بچوں کو بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے جن کو نازک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے بچل کے پانچ بجے تھے ایک بچہ ماں کی گود میں ہونے اور ماں دور گھر سے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے بچ گیا اچھڑو تھر جہاں کسی بھی طرح کی میڈیکل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو طبی امداد نہ مل سکی بچوں کی تدفین کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے
