شہدادکوٹ میں شوھر نے اپنی بیوی عائشہ چاوڑو پر تشدد کے بعد سر کے بال کاٹ کر گھر سے باھر نکال دیا

شہدادکوٹ میں پولیس تھانہ بی سیکشن کی حدود میں شوھر نے اپنی بیوی عائشہ چاوڑو پر تشدد کے بعد سر کے بال کاٹ کر گھر سے باھر نکال دیا سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ھونے کے بعد ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ آصف رضا بلوچ نے نوٹس لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری کر دی
مسمات عائشہ چاوڑو نے اپنے شوھر اور سسر پر الزام عائد کرتے ھوئے کہا کہ آئے روز بلا جواز مجھ پر تشدد کرتے ہیں مگر آج سب مل کر انہوں نے تشدد کرنے کے بعد میرے بال کاٹ کر میرے بچے بھی چھین کر گھر سے نکال دیا ھے عائشہ چاوڑو نے اعلی حکام سے انصاف دلانے کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں