کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز 330 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی ۔

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز 330 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی ۔

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا ۔ صبح چار بجے پی آئی اے کی پہلی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ سے 330 عازمین حج روانہ ہوئے کراچی ائر پورٹ سے حج آپریشن کی 66 فلائیٹ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد مسافر حج کے لئے روانہ ہوں گے پی آئی اے کی تیس پروازوں کے ذریعے 7620 ائر بلو کی 3 پروازوں سے 540 مسافر سیرین ائرلائن کی 31 پروازوں سے 8900 مسافرحج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ ڈائریکٹر حج آپریشن کراچی سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات بہترین کئے گئے ہیں حجاج کرام حج کے موقع پر پاکستان کے لئے خصوصی دعا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں