کابینہ کمیٹی کا پی ٹی وی کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ

حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے کاروباری اداروں کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے ٹیلی ویژن کارپوریشن کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق کمیٹی نے یہ فیصلہ وزارت اطلاعات و نشریات کی درخواست پرکیا۔اجلاس کی صدارت بدھ کے روز ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں کی۔سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس کو بتایا کہ PTVC کو مالی پیشہ وارانہ اور فنی لحاظ سے مستحکم ریاستی ملکیت کا ادارہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی جا رہی ہے تاکہ قومی بیانیہ کو فروغ اور رائے عامہ کو سازگار بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں