بہاولپور ۔ڈاکٹرز فیملی کے اغواء ہونے والے دونوں بچے بہاولپور سے بازیاب ۔دونوں بچوں کوگزشتہ روز خانپور سے اغواء کیا گیا تھا۔
بہاولپور ۔پولیس بچوں کو لے کر خانپور روانہ
رحیم یار خان شیخ زائد ہسپتال کے ڈاکٹر سڑکوں پر نکل آئے گزشتہ روز سکول جاتے بچوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کر لیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے جھوٹی تسلیوں کے خلاف ڈی پی او افس کے باہر سینکڑوں ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی
رحیم یار خان گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وائے ڈی اے کے سینکڑوں ڈاکٹرز گزشتہ روز سکول جاتے دو معصوم بچوں کے اغواء اور بچوں کی بازیابی کے لیے او پی ڈی اور دیگر سروسز بند کر کے سڑکوں پر نکل آئ
ڈاکٹرز شیخ زاید ہسپتال سے ریلی کی شکل میں ڈی پی افس پہنچے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا
گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وائے ڈی اے نے پولیس سے فلفور خان پور سے اغواء ہونے والے بچوں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے مطالبات نا ماننے پر پنجاب بھر میں ہسپتال بند کرنے کی کال دیں گے