پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک منفرد قدم نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول* کا انعقاد۔ یومِ پاکستان پر آسٹریلیا میں ‘ *پاکستان سے محبت کے خطوط*’ کے نام سے تقریب کا اہتمام

*نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول*

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک منفرد قدم ۔

پاکستانی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے، وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے *نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول* کا انعقاد۔

فیسٹیول پاکستان کے ذہین نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کا بہترین موقع کر رہی ہے

*نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول* کی جانب سے اسکالر شپ حا صل کرنے والے طلباو طالبات کو فلم میکنگ میں ایک سال کا ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے *نیویارک فلم اکیڈمی گولڈ کوسٹ آ سٹریلیا* بھیجا گیا جہاں وہ جدید فلم میکنگ کے متعلق تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

یومِ پاکستان کی مناسبت سے، ان پاکستانی سکالرز نے آسٹریلیا میں ‘ *پاکستان سے محبت کے خطوط*’ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے والی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی ۔

اِ س تقریب میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اور غیرملکی افراد نے دور دراز سے شرکت کی اور اِن با صلاحیت پاکستانی نوجوانوں کے بہترین اور اعلیٰ شارٹ فلمز کو بےحد سراہا ۔

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک منفرد قدم نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول* کا انعقاد۔
یومِ پاکستان پر آسٹریلیا میں ‘ *پاکستان سے محبت کے خطوط*’ کے نام سے تقریب کا اہتمام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں