لیجنڈ ادکار قوی خان کنیڈا میں انتقال کر گئے وزیراعظم شہباز شریف وزیراطلاعات مریم اورنگزیب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور پی ٹی آئی کراچی کا قوی خان کی خدمات کو خراج عقیدت

    لیجنڈ ادکار قوی خان کنیڈا میں انتقال کر گئے

    عظیم اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کر گئے، صدر آرٹس کونسل کراچی
    قوی خان طبیعت کی ناسازی کےباعث علاج کیلئےکینیڈاگئےتھے،محمداحمد شاہ
    قوی خان کو دل کا دورہ پڑا جوجان لیوا ثابت ہوا ، احمد شاہ
    عظیم اداکار قوی خان 13نومبر 1942میں پشاور میں پیداہوئے
    ا*وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن , فلم , ریڈیو اور اسٹیج کے ممتاز اداکار قوی خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار*

    وزیراعظم کی مرحوم بلندیء درجات کے لیے دعا ; وزیراعظم کا قوی خان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار

    قوی خان کے انتقال سے پاکستان ایک لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا : وزیراعظم

    قوی خان ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ; ان کے پائے کا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے : وزیراعظم

    قوی خان نے ریڈیو پاکستان پشاور پر چائیلڈ ایکڑ کے طور پر کام شروع کیا جو ان کے فطری ٹیلنٹ کا ثبوت ہے: وزیراعظم

    قوی خان ورسٹائل اداکار تھے جنہوں نے ہر طرح کا کردار بخوبی ادا کیا; انکی اداکاری حقیقت سے قریب اور نیچرل تھی : وزیراعظم

    پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی اداکاروں میں سے تھے جنہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کی بنیاد رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا : وزیراعظم

    لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں ان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے: وزیراعظم

    تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات قوی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے: وزیراعظم

    پاکستانی ٹی وی اور فلم کے ناظرین ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے : وزیراعظم

    الله تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ,آمین
    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

    محمد قوی خان کی وفات پر دلی افسوس ہے، فن کے شعبے کا بڑا نقصان ہے

    وہ جتنے اچھے فنکار تھے، اتنے ہی اچھے انسان تھے

    ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان ہی نہیں، بیرون ملک بھی کیا گیا

    شاہکار ڈرامے ‘اندھیرا اجالا’ میں ان کی فنکارانہ صلاحیتوں نے سرحدوں کو عبور کیا

    ان کی فن سے جتنی شدید محبت تھی، اس سے زیادہ شدید محبت پاکستان سے تھی

    قوی خان پیدائشی فنکار تھے، بچپن سے لے کر آخری دم تک وہ فن اداکاری سے وابستہ رہے

    اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اداکار قوی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی: قوی خان ایک بہترین اداکار تھے جس نے کئی دہائیوں تک چھوٹی اور بڑی اسکرین پر راج کیا : مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی مرحوم کے بلند درجات کے لیئے دعا
    کراچی
    ٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سینئر اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر افسوس کااظہار
    ٭ مرحوم قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا۔گورنر سندھ
    ٭ انہوں نے اپنی اداکاری سے کرداروں میں جان ڈالی۔ کامران خان ٹیسوری
    ٭ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءطویل عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔گورنر سندھ
    ٭ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے،گورنر سندھ
    پی ٹی آئی کراچی
    اظہار افسوس

    پی ٹی آئی کراچی کا معروف سینیئر اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

    معروف اداکار قوی خان کی رحلت پر دلی افسوس ہے، پی ٹی آئی کراچی

    قوی خان کا شمار ہر دل عزیز فنکاروں میں کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کراچی

    اللہ تعالیٰ مرحوم قوی خان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، پی ٹی آئی کراچی

    اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے، پی ٹی آئی کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں