ایل پی جی قیمتوں میں بارہ روپے فی کلو گرام کا اضافہ،اوگرا نوٹیفیکشن کے مطابق قیمت دو سو اٹھہتر روپے تک پہنچ گئی
اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت دو سو چھیاسٹھ روپے سے بڑھا کر دو سو اٹھہتر روپے کلو مارچ کےلئے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو چھتیس روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں پانچ سو پچیس روپے کا اضافی ہوگیا ہے
واضح رہے کہ اوگرا کی طرف سے نوٹی فائی نرخوں کے باجود بھی ایل پی جی کی خریداری تین سو روپے فی کلو سے مارکیٹ میں تجاوز کر چکی ہے