ترکی میڈیا نے مسلمان اُمت کے ہیروز میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، مغرب اپنے مفادات کے فروغ کیلئے تمام حدود پار کر چکا ہے. اب ہمارا وقت ہے، پاکستان اور ترکی کو ایک ساتھ اسلامی نظریے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، شہریار آفریدی

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا ترکی اردو کی پاکستان میں لانچنگ کی تقریب  کے شرکاء سے خطاب ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل بھی تقریب میں موجود شہریار آفریدی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دو جسم ایک جان کی طرح ہیں، اُمت کے نوجوانوں پر مغربی سوچ کے غلبے کو کم کرنے کے لیے ترکی میڈیا کی خدمات بےمثال ہیں،ترکی میڈیا نے مسلمان اُمت کے ہیروز میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، مغرب اپنے مفادات کے فروغ کیلئے تمام حدود پار کر چکا ہے. اب ہمارا وقت ہے،
پاکستان اور ترکی کو ایک ساتھ اسلامی نظریے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، کشمیر کمیٹی کا مقصد ثقافت کے ذریعے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے،ہمیں اپنے میڈیا کے ذریعے دنیا کو ضمیر کے قیدیوں (Prisoners of Conscience) اور نیم بیواؤں ( Half Widows) کی کہانیاں سنانی ہیں، ترکی پاکستان مل کر اُمت کی یہ جنگ لڑیں گے،آنے والے وقتوں میں دنیا پاک-ترک دوستی کی مثالیں دے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں