120

ڈیرہ اسماعیل خان آف روڈ چیلنج جیپ ریس2021کے دوسرے روز بھی مقابلہ جات کاسلسلہ جاری رہا

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان آف روڈ چیلنج جیپ ریس2021کے دوسرے روز بھی مقابلہ جات کاسلسلہ جاری رہا دوسرے روز ملک بھر کے متعدد علاقوں سے آئے نامور ڈرائیورز نے لوکل، سٹاک کیٹگری، ٹرک کار ریسرز کی کیٹگریز کی گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔ شائقین اور عوام کی بڑی تعداد نے سی پیک پر ٹھہر کر جیپ ریس کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔پاک فوج، ،انتظامیہ ،پولیس، ٹریفک پولیس، بم ڈسپوذل سکواڈ کا عملہ تعینات تھا۔ کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت، ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان ،وائس چانسلربہا ئوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عارف محمود، سی ای او واسا چوہدری عطا ء اللہ اس موقع پر موجودتھے ۔آف روڈ چیلنج ریس کے دوسرے روزبھی مقابلے ہوئے ۔ اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد موجودتھی جودوردراز علاقوں سے بھی آئی تھی اوریہ مقابلے دیکھے۔مقابلوں کے دوران محکمہ سیاحت ،ریسکیو1122،محکمہ صحت ،ٹی ایم اے ،محکمہ پبلک ہیلتھ اورواساکے علاوہ دیگرمحکموں نے اپنا بھرپورکرداراداکیا۔دوسرے روزانتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تمام ترانتظامات کیے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت نے انتظامی اورسیکورٹی امورکاجائزہ لیاجب کہ کمشنر ڈیرہ کافی متحرک نظرآئے ۔ کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے آف روڈجیپ ریس فیسٹیول کاانعقادخوش آئندہے ۔لوگوں کو پہلی مرتبہ تفریح کے اس قسم کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔یقینا ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر وترقی میں یہ فیسٹیول بھی اہم کرداراداکرے گا۔

ازطرف محمدریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر حیات خان اورانسپکٹرسردار جنید گنڈہ پور نے ملاوٹ کے خلاف گزشتہ روزفلورملوں اوردودھ ودہی کی دکانوں کامعائنہ کیا۔ اس موقع پرانہوںنے آٹے ، دودھ اوردہی کی کوالٹی کوچیک کیا۔انہوںنے اس موقع پر سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔عوام کوحکومتی احکامات کی روشنی میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کوسرکاری نرخوں کے مطابق مہیاکیاجائے گا۔جوملاوٹ میں پایاگیا اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ازطرف محمدریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:بگوانی کے علاقہ میں ایس ایچ اوپہاڑپورمحمدسلیم بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ مرغوں کی لڑائی پرقماربازی کی محفل الٹ دی،پولیس نے نوجواریوں میں سے ایک جواری گرفتارکرکے دومرغے اوردوموٹرسائیکل برآمدکرلیے،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپہاڑپورمحمدسلیم بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ بگوانی میں مرغوں کی لڑائی پرقماربازی کی محفل پر چھاپہ مارا۔اس دوران خلیل الرحمان ، بلال ،رمضان سمیت نوجواریوں میں سے آٹھ جواری پولیس کو دیکھ کرفرارہوگئے۔پولیس نے ایک جواری خلیل الرحمان کوگرفتارکرکے موقع سے دومرغے اوردوموٹرسائیکل قبضے میں لے لیے۔

ازطرف محمدریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پیپلزپارٹی کی ایک اورکامیابی ہے ۔یوسف رضاگیلانی سینیٹ میںبھرپوراپوزیشن کا کرداراداکریں گے ۔پی ڈی ایم میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ وزیراعظم خود کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی نشستیں دیگر جماعتوں سے زیادہ ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی انتہائی قابل احترام ہیں جنہیں تمام سیاسی جماعتیں ان کے کردار کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ان کی شخصیت کی وجہ سے اسلام آباد کی نشست پر حکومت کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں اختلافات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام ترجمانوں کو اختلافی امور پر بات کرنے سے روکا ہے پارٹی کے ایک اعلی سطحی وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات بھی کی تھی جس میں مریم نواز شریف کی نیب کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی ورکروں کی بھرپور شرکت کی انہیں یقین دہانی کرائی گئی حالانکہ ماضی میںبلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری جب بھی کسی عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے دیگر جماعتوں کے ورکروں کو اس موقع پر آنے کی دعوت نہیں دی تاہم پیپلز پارٹی نے مریم نواز شریف صاحبہ کی پیشی کے موقع پر اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اخلاقیات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے وزیراعظم کو کورونا کی اطلاعات آنے پر بلاول بھٹو زرداری اور میں نے خود ان کے لئے نیک خواہشات کا باضابطہ بیان دیا کیا مگر جب بلاول بھٹو زرداری کو کورونا ہوا تو وزیراعظم یا حکمران جماعت کی جانب سے اس طرح کی کسی اخلاقی جرت اخلاقی اقدار کا اظہار نہیں کیا گیا اب گزشتہ روز انہوں نے کورونا کے باوجود4سے5لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے جو کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں جیپ ریلی کاانعقاد خوش آئند سرگرمی ہے۔2012میں دہشت گردی عروج پر تھی ہم نے اس موقع پر میلہ اسپان مویشیاں منعقد کرایا تھا تھا۔ تفریحی سرگرمیاں عوام کے لیے مفید ہوتی ہیں یہ ایک اچھا ایونٹ ہے علاقائی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

ازطرف محمدریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:ورکنگ فوکس گرائمر سکول فتح موڑکی خاتون ٹیچرکاکورونا ٹیسٹ پازیٹوآنے کے بعد سکول کوپانچ روز کے لیے پانچ روز کے لیے بندکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ورکنگ فوکس گرائمر سکول کی خاتون ٹیچر کاکوروناٹیسٹ پازیٹوآنے کے بعدفتح موڑپرواقع سکول کو پانچ روز کے لیے بندکردیاگیا۔محکمہ صحت کے سٹاف نے سکول کے تمام سٹاف اوراساتذہ کے ٹیسٹ لے لیے ۔

ازطرف محمدریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پرصدرپولیس نے آدھاکلو سے زائد چرس اورآئس برآمدکرلی ، پہاڑپورپولیس نے لاکھوں روپے مالیت کادوہزارلیٹرسے ڈیزل برآمدکرکے دوملزمان گرفتارکرلیے ،کینٹ پولیس نے چوری شدہ موٹرکاربرآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جرائم کی سرکوبی کے لیے کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ صدر منظور خان کی کاروائی530گرام چرس اور20گرام آ ئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او پہاڑپور سلیم پرویز کی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی2000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم گرفتار، کینٹ ایس ایچ او عبدالغفار خان نے ایک چوری شدہ سوزوکی موٹر نمبرRIT1920برآمد کر لی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں