میرپورخاص میں منشیات اور اسلحہ برآمد پولیس سے بالا بالا اے این ایف اور سندھ رینجرز کی کارروائی

کراچی : خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور سندھ رینجرز کی جوڈھیو میر پور خاص میں مشترکہ کارروائی

ملزمان مشکوک کار میں منشیات چھپا کر دوسرے شہر اسمگل کرنا چاہتے تھے جس کو اے این ایف اور رینجرز کے اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے دوملزمان بنام نیاز حسین ولد غلام اور تاج محمد ولد اللہ جوریو خان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلئے گئ ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ میر پور خاص سے ہے، ترجمان اے این ایف
ملزمان کے قبضے سے 632 کلو گرام حشیش 7 کلوگرام افیون اور دو موبائل فونز
دو عدد 12 بور رپیٹر 80 گولیاں
1عدد 9mm پستول
1عدد 30 بور پستول
اور 1عدد 8mm پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا

کراچی : بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد کی گی منشیات کی مالیت 21 ملین ڈالر ہے، اے این ایف

کراچی : ملزمان کے قبضے سے غیر رجسٹرڈ گاڑی، دو ریپیٹرز سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

ملزمان کے خلاف مقدمہ اے این ایف پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں