کشمیرپاکستان اورہندوستان کے درمیان کھیل کا میدان نہیں عمران خان اس بات کی وضاحت کریں کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل سے کیا مراد ہے؟۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا خطاب

‏کشمیرپاکستان اورہندوستان کے درمیان کھیل کا میدان نہیں
عمران خان اس بات کی وضاحت کریں کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل سے کیا مراد ہے؟اس سے مراد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے,تقسیم کشمیر یا خودمختارکشمیر‘بتایا جائے۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا خطاب

ریڑھ باغ کی فضاٸیں فاروق حیدر خان اور لیگی ترانوں سے گونج اٹھیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکل آیا لیگی پرچموں کی بہار نے سماں باندھ دیا سردار میر اکبر کی قیادت پر عوام کا اظہار اعتماد۔فاروق حیدر کی گاڑی اور راستوں میں منوں پھول نچھاور۔ڈھول کی تھاپ پر لیگی متوالوں کا دیوانہ وار رقص راجہ فاروق حیدر کو جلوس کی شکل میں پنڈال تک پہنچانے والے متوالوں نے 26مارچ کو دختر کشمیر و پاکستان سٸینر ناٸب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے اشارہ ابرو پر کٹ مرنے کا عندیہ دے دیا۔نواز شریف مریم شریف فاروق حیدر قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں خدا تمھارے ساتھ کے نعروں سے بھرپور استقبال۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلع باغ کے علاقہ ریڑھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر حکومت طارق فاروق۔ملک آصف سمیت دیگر وزراء مشیران حکومت مسلم لیگ نے کے عہدہ دران ضلعی انتظامیہ کے آفیسران محکمہ پولیس کے آفیسران عوامی سیاسی سماجی مزہبی حلقوں کے اکابرین سمیت عوام علاقہ ارجہ ہاڑی گہل نعمان پورہ باغ شہر سے بھی لاکھوں مرد و زن اور نوجوانوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا والہانہ استقبال کیا اور منوں پھول نچھاور کیے۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے فرزند حیدر خان راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ باغ کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے دی گٸ قربانیاں ریاستی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔
.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں