آزاد کشمیر میں دھیرکوٹ کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جانبحق

دھیرکوٹ آزادکشمیر
راولاکوٹ ( اصف اشرف)آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ کے نواح میں مسافر کار پہاڑی تودے کی نیچے آگئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔۔۔۔ پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کى صبع دس بجے پیش آیا گاڑی نمبر MRAC972ارجہ سے دھیرکوٹ آرہی تھی کہ مکھیالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگئی جس کے باعث گاڑی میں سوار چار افراد پہاڑی تودے کے نیچے دب گئے جنہیں مقامی افراد اورتھانہ پولیس دھیرکوٹ کے جوانوں نے ریسکیو کیا اور صرف ایک آدمی کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو ئے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دھیرکوٹ پولیس نے بتایا کہ پہاڑی تودہ بہت بڑا ہو نے کی وجہ سے محکمہ شاہرات کی مشینری سے کام لینا پڑا ۔۔مرنے والوں میں پولیس ہیڈکانسٹیبل شہزاد ساکنہ ارجہ فرمان علی ساکنہ ارجہ ابرار احمد ساکنہ جہالہ شامل ہیں جبکہ زخمی راشد ساکنہ ارجہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
دھیرکوٹ کے قریب پینگاں موڑ پہاڑی گرنے سے تین افراد کے جانبحق ہونے کا خدشہ۔ پٹواری راجہ راشد اپنی گاڑی لے کر دھیرکوٹ آ رہے تھے جن کے ساتھ ارجہ سے راجہ تبارک کے بھای راجہ فرمان علی ،شہزاد جو تھانے میں محرر بتاے جاتے ہیں،ابرار جو ارجہ کے ہیں تینوں پہاڑی کے نیچے آگے۔ ایک ہی ڈیڈ باڈی نکالی گٕی ہے
شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ
ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آگئی
گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف
دھیرکوٹ روڈ مکمل طور پر بند، ارجہ والے راجہ فرمان علی اور بیکہ والی شہزاد صاحب تودہ گرنے سے وفات پا گۓ ہیں ایک خوف ناک حادثہ غازی باد مخیالا کے مقام پر پیش آیا

دھیرکوٹ کے قریب پینگاں موڑ پہاڑی گرنے سے تین افراد کے جانبحق ہونے کا خدشہ۔ پٹواری راجہ راشد اپنی گاڑی لے کر دھیرکوٹ آ رہے تھے جن کے ساتھ ارجہ سے راجہ تبارک کے بھای راجہ فرمان علی ،شہزاد جو تھانے میں محرر بتاے جاتے ہیں،ابرار جو ارجہ کے ہیں تینوں پہاڑی کے نیچے آگے۔ ایک ہی ڈیڈ باڈی نکالی گٕی ہے۔دیگر کو پہاڑی کے نیچے سے ڈوزر مشین لگا کر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راشد پٹواری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر تحصیل۔دھیرکوٹ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے جگہ جگہ لینڈ۔سلایڈنگ کا۔سلسلہ جاری ہے آج ہی صبح دھیرکوٹ سے راولپنڈی جانے والی۔شاہراہ مجاہد اول۔پر افسوسناک حادثہ پیش آنے کی صورت میں دو افراد شدید زخمی اور ایک شخص کی موت۔کی خبر ملی۔ہے حادثہ سڑک سے بالایی جگہ سے تودہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا
دھیرکوٹ پینگاں کے مقام پر تودہ گرنے سے کار حادثہ پیش آیا جس میں
ارجہ سے تعلق رکھنے والے نمبردار راجہ عارف خان کے صاحبزادے اور سینیر مسلم۔کانفرنسی رہنماہ راجہ تبارک علی کے بھائی راجہ فرمان علی انتقال کر گئے جبکہ اس کار میں سوار۔ ۔ پٹواری راجہ راشد اور دیگر دو افراد بھی بد قسمت گاڑی میں موجود تھے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں بتائے جا رہے ہیں ۔
ابھی انتظامیہ کی بے بسی دیکھی ہیں اگر با وقت موقع پر پہنچ جاتے تو ملبہ ہٹانے میں اسانی ہوتی ابیہا میرا خیال ہے آدھے گھنٹے سے زیادہ ہوگئی ہے کوئی بھی نہیں آیا

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع باغ میں مکھیالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے مسافر کار میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثہ میں بچ جانے والے شخص کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے جاں ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے غازی آباد کے قریب پینگاں کے مقام پر لینڈ سلائینڈ کی زد میں آکر ارجہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد جن میں نمبردار راجہ عارف کے صاحبزادے راجہ تبارک علی کے بھائی راجہ فرمان علی، شہزاد (محرر)ابرار احمدکا حادثہ میں جان بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ واقعہ بہت ہی درد ناک اور قابل افسو س ہے، اللہ تعالی سب کو حادثات سے محفوظ رکھے اوراس حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے، اور ہم سب ان افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت کو چاہیے کہ فی الفور جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضی کی ادائیگی کی جائے اور زخمی ہونے والے پٹواری راجہ ارشد اقبال کے علاج معالجہ میں اہم کردار کرے۔دریں اثناء مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، ضلع باغ کے صدر عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، دھیر کوٹ کے صدر انقلاب عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سردار عفان علی خان ودیگر نے بھی اس ہولناک حادثہ پر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا کی ہے، اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں