پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں: مودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط.

پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں:
مودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط.

بھارتی وزیراعظم
نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور بھارتی صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے.
جس میں یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھجوایا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کاخط دفتر خارجہ کےحوالے کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک ہونے کے ناطے بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر میری طرف سے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت انسانیت کے لیے مشکل وقت ہے۔ کورونا وبا کے چیلنجز اور اس صورتحال میں آپ اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں