پاکستان کےمعروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے نغمے” سہارا بنیں” ریلیز کرنے کی تقریب22 مارچ بروز پیر دن تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگی

اسلام آباد() نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان سوہٹ ہوم کے اشتراک سے ننھے فرشتوں کیلئے پاکستان کےمعروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے نغمے” سہارا بنیں” ریلیز کرنے کی تقریب22 مارچ بروز پیر دن تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ نغمہ نعمان رؤف کی پروڈکشن ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سویٹ ہوم کے پیڑن انچیف زمرد خان (ہلال امتیاز) ہونگے جبکہ اس تقریب میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم سیکرٹری انور رضا اور پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ سمیت دیگر کئی نامور شخصیات شرکت کرینگی۔ خیال رہے کہ پاکستان سویٹ ہوم پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا ایک۔منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں