ڈیرہ اسماعیل خان پالتوکتے نے گلی میں رہگیرنوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا،پولیس نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودعلاقہ گرہ گلداد میں پالتو کتے نے گلی میں راہگیر 21سالہ نوجوان شاکر ولد ظہورکو کاٹ کر زخمی کردیا ۔ کلاچی پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر کتے کے مالک نعمان ولد روزی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
