کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری 3 روز کے دوران پولیس نے قصور میں 200 کم عمر ڈرائیور کے خلاف کارروائی 153 کے چالان

*قصور پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری گزشتہ تین روز کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں 200 کم عمر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی200 کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 153 کے چالان کیے گئے
پولیس نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 36 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ 129 چالان کیے گئے کم عمر ڈرائیور کے خلاف کاروائیوں کیساتھ ساتھ والدین کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او قصور کم عمر ڈرائیور اپنی زندگی کیساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ طارق عزیز سندھو وقتی ضرورت کو چھوڑ کر کسی بڑے سانحہِ اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کے مطابق والدین زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کریں۔ پولیس ہر صورت قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائے گی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں