پچاس ساٹھ کروڑ میں ٹکٹ خریدنے والے عوام کا گردن مروڑ کر پیسے واپس لیں گے۔سراج الحق

*جیکب آباد/امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو* اس وقت 22 کروڑ عوام غلامی اور مشکلات سے دوچار آپ کی عدالتوں میں انصاف بکتا ہے ملتا نہیں ہے۔ آپ کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں غریبوں کے لئے دروازے بند ہیں،چند جاگیر داروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے معاشرے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ یہ سیاسی دہشتگردی اور سیاسی ہائی جیکر بھی ہے ان سیاسی دہشتگردوں نے معاشرے کو یرغمال اور ہائی جیکر نے نظام ہائی جیک کیا ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ہائی جیکرز سے اپنی قوم کو آزادی دلانی ہے جرآت کے ساتھ اس نظام کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔یہ لوگ ناکامی سے دوچار ہیں،ان کے چہروں پر ناکامی کے دبے لگ چکےہیں۔گیارہ سو دن پی ٹی آئی نے حکومت کیپھر بھی وزیراعظم روتے ہیں،وزیر اعظم کہتا ہے میں کچھ نہیں کرسکا،مافیا نے میرا راستہ بند کیاہےآپ نے کابینہ ، اسمبلی اور سینیٹ میں مافیا کو بٹھایا ہے۔آپ نے مافیا کو اور چوروں کو ٹکٹ دی، وہ چوری کرنے ہی آئیں گے نا۔ پچاس ساٹھ کروڑ میں ٹکٹ خریدنے والے عوام کا گردن مروڑ کر پیسے واپس لیں گے۔سراج الحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں