*ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ اپ ڈیٹ*
کوھاٹ کے تاندہ ڈیم میں دینی مدرسے کے ڈوبنے والے طالب علموں کی تعداد 51 ہوگئی 72 گھنٹے سے جاری
ٹانڈہ ڈیم پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر 72 گھنٹے سے جاری کوششوں میں 5 طلباء زندہ نکال لئے گئے، 51 متوفی طلباء اور اساتذہ کی میتیں بھی نکال لی گئیں،
*آئی ایس پی آر کے مطابق* ٹانڈہ ڈیم پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے دستوں نے ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مسلسل کام کیا، ریسکیو اپریشن کے دوران 5 طلباء کو ٹانڈہ ڈیم سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ پاک فوج کے انجینئرز اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں نے 51 متوفی طلباء اور اساتذہ کی میتیں بھی ٹانڈہ ڈیم سے نکالیں، ڈیم سے نکالے گئے 5 طلباء کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے،،