کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا لائق تحسین اقدام ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) اسد اللہ خان، سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک محمد فرخ رشید اور ڈپٹی سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک افضال احمد وڑائچ بھی موجود تھے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے کلین اینڈگرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری کے سلسلے میں جیل ہذا پر پودا لگایا کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے جیل میں اندرون جیل ، خواتین وارڈ، بحالی مرکز نو عمر اسیران، کچن اسیران اور زیر تعمیر سکیموں کا دورہ بھی کیا ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز اٹک محمد عامر شاہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو زیر تعمیر سکیموں کے بارے میں بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں