سزائے موت کے قیدی محمد اسلم کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت، سپریم کورٹ نے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی محمد اسلم کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت دو مقتول بھائیوں کی بہن عدالت میں آبدیدہ ہوگئی اور کہا ہمیں کچھ نہیں صرف انصاف چاہیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کو سو فیصد انصاف ملے گا، یہ ہمارا کام ہے کہ ایمانداری سے فیصلہ کریں،قانون کے مطابق پورا انصاف ہوگا، سرکار آپکو وکیل فراہم کررہی ہے، عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلٸے ملتوی کر دی۔
