سعودی عرب میں جوائے ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں خلیجی ممالک کے ٹی وی اور فلمی فنکاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈ دئیے گئے جبکہ بالی ووڈ فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ جوائے ایوارڈ شو میں خلیجی ممالک کے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے گلوکار اور فنکار شریک ہوئے جن میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ نے ایوارڈ تقسیم کیے جبکہ بالی ووڈ فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا جس پر امیتابھ بچن نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا جوائے ایوارڈ شو میں مختلف گلوکاروں نے لائیو پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کو خوب محظوظ کیا اور تقریب کو یادگار بنا دیا