پی ایف یو جے دستور کے دو سالہ انتخاب کا شیڈول چیرمین الیکشن کمیٹی مغیث اشرف بیگ نے جاری کردیا انتخاب بی ڈی ایم کے سہ روزہ اجکاس میں کوٹلی آزاد کشمیر میں ہوگا جو 4 اپریل سے شروع ہاگا اہنے ایک خط میں چیرمین الیکشن کمیٹی نے لکھا ہے کہ
مکرمی و محترمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی ایف ای سی منعقدہ اسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں پی ایف یو جے کے دو سالہ انتخابات برائے 2021-2022کاانتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
انتخابی شیڈول اور کاغذات نامزدگی کا فارم ارسال خدمت ہے۔ اس کی فوٹو کاپیاں کروا کر انتخابات میں حصہ لینےکے خواہشمند حضرات میں تقسیم کردیں، امیدواران خود بھی پرنٹ لے کر کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی مکمل کر کے مجھے براہ راست 18مارچ کو رات بارہ بجے سے قبل(دستی یا بذریعہ واٹس ایپ) بھجوا دیں، الیکشن کمیٹی کے کسی رکن کوبھی یہ کاغذات(دستی یا بذریعہ واٹس ایپ) جمع کرائے جا سکتے ہیں، تاہم الیکشن کمیٹی کے ارکان کو کاغذات جمع کرانے کا وقت رات دس بجے تک ہو گا۔ تا کہ رات بارہ بجے تک تمام کاغذات کی اطلاع چیئرمین الیکشن کمیٹی کو مل سکے۔
اسی طرح ااپنی یونین کے صدر اورجنرل سیکرٹری کے نام اور بی ڈی ایم کے ناموں کی فہرست بھی جلد ارسال کردیں۔ بی ڈی ایم کے ارکان کی فہرست قبل از وقت نہ بھجوانے والی یونین انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی علاوہ ازیں تمام یونیز اپنے ذمہ واجبات بھی بذریعہ چیک بنام پی ایف یو جے ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے دو سالہ مندوبین (بی ڈی ایم) کا اجلاس 2سے 4اپریل 2021یعنی جمعہ ، ہفتہ ، اتوار کوٹلی آزاد کشمیر میں منعقد ہو رہا ہے۔
میزبان کشمیر یونین آف جرنلسٹس ہوگی ، بی ڈی ایم کے انتظامات کے حوالے سے پی ایف یو جے کے عہدیدار مطلع کر دینگے۔
ازراہ کرم پی ایف یو جے کو فعال و متحرک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں ۔اپنی یونین کو فعال کریں اور بی ڈی ایم میں بھی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو اور کامیاب کرے اور دعا ہے کہ پی ایف یو جے کو مضبوط اور موثر تنظیم بنادے۔
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا
مغیث اشرف بیگ (5341743 0333)
چیئرمین الیکشن کمیٹی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
تاثیر مصطفی(4372783 0333 )وسطی پنجاب، مقصود احمد یوسفی( 3116806 0321)سندھ،
رائو شمیم اصغر( 8632573 0300)جنوبی پنجاب،
راجہ نثار( 9877967 0346)کشمیر، میاں منیر( 5297864 0333)اسلام آباد+کے پی کے ۔