راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے02ملزمان گرفتار

راولپنڈی

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے02ملزمان گرفتار

تھانہ روات پولیس نے 07سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم نعیم جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا، پولیس

07سالہ بچے کے والد محمد ارشد اور 10سالہ بچے کے چچا محمد رفیق کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے،پولیس

میرا 07 سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا جسے نعیم نامی لڑکا ورغلا پھسلا کر گاؤں سے باہر لے گیا،جہاں اس نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مدعی مقدمہ ارشد

میرے 10سالہ بھتیجے کو ندیم نے رہائشی کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، مدعی مقدمہ رفیق

ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ او روات اور ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیمو ں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس

عورتوں اور بچوں پر تشدد، جنسی استحصال اور زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس ڈی پی اوز

ڈویژنل ایس پیز کی جانب سے ایس ڈی پی اوز، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں