ہم عملدرآمد چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر کو طلب کرنے کا شوق نہیں ہے۔ عدالت کینالوں کے دونوں اطراف میں کمرشل تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اے جی سندھ

کراچی۔ سندھ ہائیکورٹ

محکمہ آب پاشی اور دیگر زمینوں پر تجاوزات کا معاملہ

چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر آبپاشی عدالت میں پیش

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرادی

28 فروری کو پہلے مرحلے میں کمرشل تجاوزات کے خاتمے والے حکم پر عملدرآمد رپورٹ کہاں ہے۔۔عدالت

فیز ون سے فیز ٹو پر بھی عمل کیا گیا ہے۔

30 اپریل سے پہلے غیر قانونی تجاوزات ختم کردی جائیگی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ

جو زمین آبپاشی کو مطلوب نہیں ہوگی لوگون کو وہاں منتقل کیا جائیگا۔ ایڈووکیٹ جنرل

کارروائی تیز کی گئی ہے، فی الحال کمرشل تجاوزات کو مکمل خاتمے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

فیز تھری میں رہائش آبادیاں ہیں اس کو بعد میں دیکھا جائیگا۔ اے جی سندھ

ہم عملدرآمد چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر کو طلب کرنے کا شوق نہیں ہے۔ عدالت

کینالوں کے دونوں اطراف میں کمرشل تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اے جی سندھ

یہ بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد کتنا ہوا ہے۔ عدالت

62 فیصد انکروچمنٹ ختم کردی گئی ہے۔ اے جی سندھ

سندھ میں یہ قانون بن گیا ہے امیر کے لیے ایک اور غریب کے لیے دوسرا۔ وکیل درخواست گزار

کینالوں پر کسی بھی تعمیرات کو برداشت نہیں کرینگے، کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ عدالت

عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے سماعت ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں