شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد::: شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سمیت سینئر افسران پولیس ملازمین نے شرکت کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق

شہید کے جسد خاکی کو ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا

شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں للیانی ضلع سرگودھا روانہ کیا گیا

اسلام آباد پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے ائی جی

شہید کی فیملی کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا ائی جی اسلام آباد

شہید ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ائی جی
شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ائی جی اسلام آباد

پولیس کا ہر افسران و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ائی جی اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں