ماجد جہانگیرکا 10 لاکھ ڈونیشن یا ٹویوٹا کرولا گاڑی کا دعوی غلط ARY نے انہیں تحفتاََ مہران گاڑی دینے کا کہا لیکن وہ بڑی گاڑی لینے پر بضد تھے اقرار الحسن کا بڑا دعوی

ماجد جہانگیرکا 10 لاکھ ڈونیشن یا ٹویوٹا کرولا گاڑی کا دعوی غلط ARY نے انہیں تحفتاََ مہران گاڑی دینے کا کہا لیکن وہ بڑی گاڑی لینے پر بضد تھے اقرار الحسن کا بڑا دعوی

ممتاز اینکر سید اقرار الحسن نے مرحوم ماجد جہانگیر کے الزامات کی ترید کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ انہیں مہران گاڑی دینے کی پیش کش کی گئی لیکن وہ بڑی گاڑی لینے پر مصر تھے

مرحوم ماجد جہانگیر نے موت سے چند روز قبل وسم بادامی اور اقرار الحسن پر ڈونیشن کھانے کا الزام لگایا تھا

معروف کامیڈین اور ممتاز اداکار ماجد جہانگیر انتقال کرگئے وزیراعظم شہباز شریف مریم اورنگزیب ناصر حسین شاہ میاں افتخار حسین ڈاکٹر شاھد مسعود کا اظہار تعزیت ماجد جہانگیر ففٹی ففٹی میں لازوال کردار کئے

https://fb.watch/h_uwsa53iz/

اقرار الحسن سید کا کہنا ہے کہ ”
‏یہ ماجد جہانگیر صاحب کے ساتھ میرا اور بادامی صاحب کا شانِ رمضان کا مکمل کلپ ہے۔ اس ویڈیو سے دس لاکھ ڈونیشن یا ٹویوٹا کرولا گاڑی کا دعوی غلط ثابت ہوتا ہے ۔ پروگرام کے بعد اے آر وائی نے انہیں تحفتاََ مہران گاڑی دینے کا کہا لیکن وہ بڑی گاڑی لینے پر بضد تھے ”

ماضی کے مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے,

1980 کی دہائی کے مقبول ٹی وی شو ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا بھی گذشتہ سال نومبر میں انتقال کر گئے تھے۔

اسماعیل تارا اور ماجد جہانگیر دونوں نے مل کر ففٹی ففٹی پروگرام میں خوب رنگ جمایا اور ان کی جوڑی نے شہرت کمائی تھی۔

کرکٹ کے کھیل کے تجزیہ کار اور ٹی وی شو کے میزبان نعمان نیاز نے ایک ٹویٹ میں ماجد جہانگیر کو خراج تحسین کچھ یوں پیش کیا: ’یہ تکلیف دہ ہے۔ ایک حیرت انگیز آدمی، عاجزی ان کی قوت تھی۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کا نامور کامیڈین ماجد جہانگیر کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار
ماجد جہانگیر مزاح کے شعبے میں ایک ستارے کی مانند تھے: وزیراعظم
ففٹی ففٹی جیسے یادگار ڈراموں میں ان کی فنکاری تاریخ میں زندہ ہے : وزیراعظم

موفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا معروف کامیڈین اداکار ماجد جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس

ماجد جہانگیر نے اسماعیل تارا کے ساتھ ڈرامہ ففٹی ففٹی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مریم اورنگزیب

ماجد جہانگیر کے انتقال سے ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، مریم اورنگزیب

شوبز انڈسٹری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مریم اورنگزیب

اللہ تعالیٰ ماجد جہانگیر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)، وفاقی وزیر اطلاعات

سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مرحوم کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیاالحق کے دور آمریت میں جب روزانہ ہی بُری خبریں آتی تھیں تو اس ماحول میں قوم کے چہرے پر مسکراہٹ لانے والے ففٹی ففٹی کے معروف کردار اسماعیل تارا اور ماجد جہانگیر دونوں ہی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ماجد جہانگیر صاحب کی وفات پر بلند درجات کے لیے دعاگواوراہل خانہ سے تعزیت کرتاہوں۔
معروف وی لاگر انیق ناجی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکا کہ “إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ صاف ستھرا اور معیاری مزاح رکھنے والا شو ففٹی ففٹی، پوری نسل کے کیے ناقابل فراموش ہے۔ پروردگار ماجد جہانگیر کی مغفرت فرمائے آمین ۔”
اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ” ‏ٹی وی کے معروف اداکار ، کامڈین ماجد جہانگیر چل بسے۔
طنز، مزاح کے پروگرام ففٹی ،ففٹی سے کافی شہرت پائی۔ھم 80 کے دہائی میں شدت سے ففٹی، ففٹی دیکھنے کآ انتظار کرتے تھے۔انکی جاندار اداکاری سے بہت سارے دُکھی دلوں کو ہنسی نصیب ہوئی۔ خدا جنت نصیب کرے اور لوحقین کو صبر دے۔ ^

سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے ماجد جہنگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” سینئیر اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر کے انتقال پر افسوس ہے۔ مرحوم نے شوبز میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اللہ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔ ”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں