14

رینجرز سندھ اور پولیس نےمشترکہ کاروائی کراچی سے ڈکیت گروہ کے 4 ملزم گرفتارڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ)

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کی ،

کراچی کے علاقوں سے لانڈھی اور کورنگی سے ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان سندھ رینجرز

ملزمان میں شیراز احمد ، شہزاد علی ، فیضان اور محمد فرخ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز

ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز

ملزمان شیرازاحمد اور شہزاد علی 22 نومبر 2021 کو کورنگی میں رینجرز سے مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان محمد فیض عرف اویس اور رضی کے قریبی ساتھی ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز

دورران تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لانڈھی، بلال کالونی ، زمان ٹاؤن اور کورنگی میں متعدد وارداتوں کے دوران نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں