شرجیل انعام میمن/ حیدرآباد پریس کلب گرانٹ
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداران کو سالانہ 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک پیش کردیا ۔
صوبائی وزیر نے حیدرآباد پریس کلب کے صحافیوں کی کالونی کے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا
صدر حیدرآباد پریس کلب لالا رحمان سموں ، جنرل سیکرٹری حمید الرحمان اور سینئر صحافی علی حسن نے چیکس وصول کئے
اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد یوسف کابورو اور ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری بھی موجود تھے۔