17

مانگا منڈی ،شامکے بھٹیاں کے مقام پر پولیس مقابلہ،لاہور پولیس کے 02 سپوت فرض کی راہ میں شہید ڈاکو لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے خنہوں نے پولیس کودیکھ کر سیدھی فائرنگ کردی،


مانگا منڈی ،شامکے بھٹیاں کے مقام پر پولیس مقابلہ،

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران لاہور پولیس
کے 02 سپوت فرض کی راہ میں شہید ہو گئے،

شامکے بھٹیاں کے مقام پر ڈاکو لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے،

ڈاکوؤں نے اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی،

فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہو گیا،

کانسٹیبل محمد شاہد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،

کانسٹیبل محمد شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا گیا،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے،

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس،

سی سی پی او لاہور کا فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم
سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور افضال کوثر دو پولیس جوانوں کی شہادت کے بعد مانگا منڈی سول ہسپتال پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں