16

ٹیکسلا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم شدید فائرنگ 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ۔

ٹیکسلا واہ کینٹ مشتاق حسین نقوی او ایس آر سچ نیوز
او سی
ٹیکسلا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ۔تصادم کے دوران شدید فائرنگ کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کا ایک ایک بندہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ ایک شدید زخمی ۔ٹیکسلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔جبکہ تیسرے شدید زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے

تھانہ ٹیکسلاخرم پراچہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ۔تصادم کے دوران دونوں گروپ کی طرف سے فائرنگ کی وجہ سے دونوں پارٹیز کا ایک ایک آدمی شدید فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جب کہ ایک آدمی شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ ٹیکسلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے جبکہ شدید زخمی شخص کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کا یہ کہنا ہے ۔موقع سے شواہد اور ثبوت اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔وقوعہ کی ہر پہلو سے جانچ پڑتال کی جائے گی ۔اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں