راولپنڈی
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا سلسلہ جاری
سی پی او کے حکم پر تھانہ پیر ودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کر لیے،
بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان عادل وحید اور محمد حمزہ سے رپیٹر 12 بور، پسٹل 30 بور اورایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے، مقدمات درج، پولیس
اس سے قبل بھی ملزمان کے دو ساتھی راجہ علی اور راجہ اسد کو ویڈیو سے شناخت کرکے گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او
بسنت پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے نہ صرف اپنی بلکہ شہریوں کی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس پی راول
سی پی او احسن یونس کی ایس پی راول اور پیر ودہائی پولیس کو شاباش
قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، تمام ویڈیوز سےملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا، سی پی او