امریکہ میں پروفیسری کا دعوی کرنے والے شہباز گلِ کے تازہ گھٹیا پن پر بین الاقومی جرنلسٹ تنظیم بھی چلا اٹھی

امریکہ میں پروفیسری کا دعوی کرنے والے شہباز گلِ کے تازہ گھٹیا پن پر بین الاقومی جرنلسٹ تنظیم بھی چلا اٹھی

آفاق فاروقی

پی ٹی آئی کے شہباز گِل کی طرف سے خواتین صحافیوں کو دھمکانے پر (سی ایف ڈبلیوآئی جے) کی شدید مذمت
گورنمنٹ کے ترجمان شہباز گِل کی طرف سے خواتین صحافیوں کو آن لائن دھمکانے پر (دی کوولیشن فار وومن ان جرنل ازم”سی ایف ڈبلیوآئی جے“) نے ان کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ مسٹر گِل اکثر اوقات نا صرف خواتین صحافیوں سے امتیازی سلوک کرتے ہیں بلکہ انھیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک خاتون سیاستدان پلوشہ خان کے گھر کا پتہ ٹوئیٹر پر شیئر کیا، جس کے بعد ناصرف خاتون سیاست دان کے گھر حملہ ہوا بلکہ انھیں دھمکیاں بھی ملیں۔ لیکن جب ایک خاتون صحافی بینظیر شاہ نے ترجمان کی اس غلطی کی نشاندہی کی تو انھوں نے خاتون کو دھمکانا شروع کر دیا۔ مسٹر گِل نے خاتون صحافی کو اپنی دشمن قرار دیتے ہوئے جھوٹی کہا۔ مسٹر گِل روٹین سے صحافیوں کو آن لائن دھمکاتے ہیں۔ وہصرف بینظیر شاہ پر ہی نہیں بلکہ غریدہ فاروقی اورعاصمہ شیرازی پر بھی اس قسم کے حملے کر چکے ہیں۔ سی ایف ڈبلیو آئی جے نے سرکاری حکام سے استدعا کی ہے کہ وہ مسٹر شہباز گِل کی ایسی بدتمیزیوں پران سے باز پرس کریںts

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں