اٹک حضرو میں منگنی کی تقریب سے بھلا پھسلا کر 9 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد جنسی درندے نے گرفتاری کے خوف سے 9 سالہ معصوم بچی شبانہ بی بی کے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، سفاک قاتل جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سفاکانہ درندگی کے المناک واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری کیلئے ٹی میں تشکیل دے دیں ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میں 9 سالہ شبانہ بی بی اپنے گھر کے قریب منگنی کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران نامعلوم جنسی درندے نے اسے بھلا پھسلا کر گھر کے قریب ہی زیادتی کے بعد اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا المناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حضرو اور نواحی علاقوں میں خوف و ہراس اور سراسیمگی پھیل گئی زیادتی کے بعد پھندہ لگا کر موت کے گھاٹ اتارے جانے والی بچی کے ورثاء نے تھانہ حضرو میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے دریں اثناء ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس المناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی حضرو ضیغم عباس اور ایس ایچ او تھانہ حضرو انسپکٹر مظہر حسین جنہوں نے 2 روز قبل ہی چارج سنبھالا ہے کو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج ، ملزم کی 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری اور گرفتاری کے سلسلہ میں خصوصی ٹی میں تشکیل دے دی ہیں اٹک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر حضرو پولیس اس سانحہ کی ہر زاویہ سے تفتیش کر رہی ہے معصوم بچوں سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اس کیس میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے پولیس تمام وسائل کو بروئے کار لا کر ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کر رہی ہے وقوعہ کے اردگرد تمام لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارے جانے والی 9 سالہ معصوم بچی کے ورثاء نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کر تے ہوئے اس سانحہ میں ملوث ملزم کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تھانہ حضرو پولیس کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو میں معصوم بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی گئی تو اس موقع پر رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعدازاں زیادتی کے بعد سفاکانہ طریقہ سے قتل کی جانے والی 9 سالہ معصوم بچی کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس حلقہ سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اس سانحہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے معصوم بچی کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور ہر سطح پر ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
