آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں شاندار کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب
ملکی سلامتی کو للکارنے والے جان لیں کہ پاک فضائیہ بروقت اور کاری ضرب لگانا جانتی ہے- ائیر چیف
اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کوللکارا گیا تو ہمارا ردِ عمل 27 فروری 2019 کی طرح بروقت اور ٹھوس ہوگا۔ ائیر چیف
پاک فضائیہ نے کوویڈ 19 کے وبائی مرض سے درپیش مسائل کے باوجود اپنی آپریشنل تیاریوں کو بر قرار رکھا ہے۔ ائیر چیف
پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی طرف گامزن ہے۔ ائیر چیف
تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف 16، جے ایف 17 ، ایف 7 اور میراج طیاروں کی فارمیشنز کا شاندار فلائی پاسٹ۔۔۔