حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے لاہور شہر امڈ آیا

20 ماہ کے قید کے نعد لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے لاہور شہر امڈ آیا
شہر میں12 استقبالی کیمپ لگائے گئے لیگی کارکن بہت ہرجوش تھے انہوں نے نواز شریف شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز اور ووٹ کو عذت دو کے نعرے لگائے اللہ کی لاٹھی بےآوازہے،عمران خان آپ کایوم حساب شروع ہوگیا،حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالامیں بیٹھ کرغریب کی جھونپڑی گرادینےکاحکم دےدیاجاتاہے تین سال میں حکمران پاکستانی قوم کےسامنےبےنقاب ہوگئے، حکمرانوں کوہمارےخلاف کچھ نہیں ملتاتو منہگائی کرکےغصہ عوام پراتارتےہیں ‏ن لیگ کی قیادت پرمفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں، ان کےانتقام کی آگ ٹھنڈےہونےکانام نہیں لےرہی، رانا ثنااللہ کےخلاف کچھ نہ ملا توہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا، بدترین انتقام کےباوجودنواز شریف،شہبازشریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، نوازشریف کےسپاہیوں کےخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، آج پوری قوم نےاس احتساب کےتماشےکا منطقی انجام دیکھ لیا، شریف فیملی نےعمران نیازی کی انتقامی کارروائی کا سامنا کیا، اس جعلی حکومت کوبنےہوئےتین سال ہوگئے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں