25

افغان طالبان حکومت کا شہبازشریف اوربلاول بھٹو کا افغانستان کا ذکر کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار‏ افغان نائب وزیر خارجہ شیرعباس ستانکزی کا کہنا ہےوہ افغان عوام کی قیمت پر ایسی باتیں نہ کریں جس کی بدولت پاکستان کسی سے 5 روپے لے لیں

افغان طالبان حکومت کا شہبازشریف اوربلاول بھٹو کا افغانستان کا ذکر کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار‏ افغان نائب وزیر خارجہ شیرعباس ستانکزی کا کہنا ہےوہ افغان عوام کی قیمت پر ایسی باتیں نہ کریں جس کی بدولت پاکستان کسی سے 5 روپے لے لیں

‏اقوام متحہ مئں پاکستانی کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر پر تنقید کرتے ہوئے افغان نائب وزیر خارجہ شیرعباس ستانکزی کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کو قرض نہیں دیتا کیونکہ پاکستان ائی ایم کے بلیک لسٹ میں ہے۔ ستانکزی کے بقول “(پاکستانی رہنما) جن کو قرضے کے لئے فون کرتے ہیں تو دوست اور
‏اسلامی ممالک ان کے فون نہیں سنتے ۔ ان کا کہنا ہے اگرپاکستان کو کوئی قرض نہیں دیتا تو یہ ان کا مسلہ ہے لیکن وہ افغان عوام کی قیمت پر ایسی باتیں نہ کریں جس کی بدولت پاکستان کسی سے 5 روپے لے لیں۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ستانکزی نے کہا افغانستان پر تجارت بہت ہوگئی ہے
‏20 سالوں میں افغانستان کے نام پر تجارت ہوگئی ہے اب بس کرلو، ان کا کہنا ہے “ہمارے پاس تمام ثبوت اور اسنادموجود ہیں اور وقت انے پر حساب کیا جائے گا”۔ انہوں نے کہا شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے کہتا ہوں جب عالمی فورم پر مائیک اپ کو مل جاتا ہے تو ؐمغربی دنیا والوں کے سامنے اتنا
‏غرور نہ کریں جب بولنے کا اختیار اپ کے ساتھ نہیں ہوتا اور ؐمغرب کو خوش کرنے کے لئے (افغانستان کے خلاف) بیانات دیتے ہیں۔ “اگر دوسرے ملک کی عزت پر اپ کرینگے تو ہم اس عمل کی مذمت کرینگے”۔

بشکریہ طاہر خان ٹویٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں