116

اٹک خلع کیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والی27 سالہ خاتون اور اس کی 45 سالہ والدہ گھر میں گھس کر خاوند نے موت کے گھاٹ اتار دیا

اٹک خاوند سے خلع کیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والی فتح جنگ کے گاءوں کھدوال گاءوں کی رہائشی 27 سالہ طیبہ بی بی اور اس کی 45 سالہ والدہ کوثر بی بی زوجہ صدیق اکبر کو اس کے خاوند آصف سکنہ گوجرانوالہ نے گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا دونوں خواتین کی لاشیں ان کے گھر کے کچے صحن میں خون میں لت پت پڑی تھیں قتل سے قبل خواتین دوہائیاں دیتی رہیں تاہم انہیں کسی نے چھڑانے کی زحمت گوارا نہیں کی قاتل اپنی بیوی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ اور انچارج چوکی دھڑنال اے ایس آئی منظر شاہ پولیس کی نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرانزک لیبارٹری کیلئے نمونہ جات بھی حاصل کر لیے دوہرے قتل کی واردات کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے وجہ عنا دقتل گھریلو ناچاکی بتائی جا رہی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں