سری لنکا میں کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جارہا تھا عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا میتیں دفنانے کا دیرینہ مطالبہ مان لیا۔۔نور الحق قادری۔

وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا۔۔نور الحق قادری۔
سری لنکا کی اسلامی تنظیمیں کافی عرصہ سے اپنی مذہبی عقائد کے مطابق تدفین کا مطالبہ کررہی تھیں۔۔۔
سری لنکا میں کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جارہا تھا۔۔
وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران سری لنکن وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کی تھی۔۔
وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا رنگ لے آیا۔۔پاکستان پہنچتے ہی جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے احکامات جاری ہوگئے۔۔
سری لنکا کے مفتی رضوی نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔۔
وزیر اعظم کو مسلم امہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں